16 نومبر 2011 - 20:30

بحريني شہريوں نے ساحلي شہر سترا ميں امريکہ مخالف ريلي نکالي ہے اور خطے کي مقبول عام عوامي تحريکوں کے بارے ميں امريکہ کي دوغلي پاليسیوں کي مذمت کي ہے-

ابنا: مظاہرين نے بحرين کي امريکہ نواز آل خلیفہ حکومت اور سعودي فوج کي حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي فورس کے ہاتھوں پرامن مظاہرين کي سرکوبي کي شديد الفاظ ميں مذمت کي-

مظاہرين نے اپنے ہاتھوں ميں ايسے بينر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نوجوان قيديوں کي تصاوير چھپي ہوئي تھيں-

مظاہرين تمام سياسي قيديوں کي غير مشروط رہائي کا مطالبہ کر رہے تھے- کہا جارہا ہے کہ بحريني فوج کے ہيلي کوپٹر سترا شہر ميں ہونے والے مظاہرے کي فضائي نگراني کرکے مظاہرين کو خوفزدہ کرنے کي کوشش کر رہے تھے-

يہ مظاہرے بحريني اور امريکي بحريہ کي مشترکہ فوجي مشقيں شروع ہونے کے بعد ہوئے ہيں- ان فوجي مشقوں کا مقصد بحرين ميں جاري حکومت مخالف مظاہروں سے عالمي رائے عامہ کي توجہ ہٹانا ہے- بحرين ميں رواں سال فروري کے مہينے سے جاري عوامي تحريک کے دوران درجنوں افراد شہيد ہوچکے ہيں جبکہ ہزاروں کي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کرکے جيلوں ميں بند کيا جاچکا ہے-

.............

/169